لاہور(ویب ڈیسک) جسٹس پارٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لیگل نوٹس بجھوا دیا جس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کو ڈیل قرار دینے کے بیان کو واپس لینے کا تقاضا کیا گیا ہے.جسٹس پارٹی کی جانب سے لیگل نوٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے بھجوایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کو حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیل قرار دیا. لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ عاصم حسین کی ضمانت پر رہائی عدالتی فیصلے سے ہوئی ہے. لیگل نوٹس میں یہ تقاضا کیا گیا کہ عمران خان تین دنوں میں ڈیل کے حوالے سے بیان والپس لیں. جسٹس پارٹی کے سربراہ نے لیگل نوٹس میں خبردار کیا کہ اگر عمران خان نے ڈیل کے بارے میں اپنا بیان واپس نہ لیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی.
عمران خان کا توہین عدالت ۔ جسٹس پارٹی کا بڑا فیصلہ
