اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کل ہونےوالے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹینرز رکھ کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا۔ مری روڈ فیض آباد کے مقامل پر کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے والے افراد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے راستوں کا استعمال کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی نے کل اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔