Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ترک صدر طیب اردوان کی اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد تشکیل دینے کی تجویز

    By Khabrain Newsستمبر 7, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی کارروائیوں کو توسیع پسندانہ خطرات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں اسلامک اسکولز ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کے تکبر، غنڈہ گردی اور اسرائیلی دہشت گردی کو صرف ایک اقدام اسلامی ممالک کے اتحاد سے روکا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حالیہ اقدامات کا مقصد اس طرح کے توسیع پسندانہ خطرات کے خلاف اتحاد ہے۔

    ترک صدر نے اسرائیل کو لبنان اور شام کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔

    انادولو کی رپورٹ کے مطابق طیب اردوان نے یہ بیان فلسطین کے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیل فورسز کی فائرنگ سے ترک نژاد امریکی شہری لڑکی آئیسنور ایزگی ایگی کی شہادت کے بعد دیا۔

    انہوں نے ترک نژاد امریکی شہری کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی فوج کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ اب وہ مغربی بینک اور غزہ دونوں اطراف نسل کشی اور ان علاقوں میں بھی قبضے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اردوان کا کہنا تھا کہ کل انہوں نے ہماری بچی آئیسنور ایزگی ایگی کو قتل کیا اور تاحال 40 ہزار سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا ہے، جن میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون بہا رہا ہے چاہے یہ بچوں، خواتین، نوجوانوں یا بزرگوں کا ہو۔

    انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورت حال محض اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک تنازع نہیں بلکہ صہیونیت کی توسیع پسندی اور مسلمانوں کی اپنے وطن کے دفاع کے درمیان جدوجہد ہے۔

    طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور چند دیگر اسلامی ممالک میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ تنازع ان سے مخفی ہے، جو ان کی بڑی غلطی ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل صرف غزہ میں نہیں رکے اور اگر اس کی موجودہ کارروائیاں جاری رہتی ہیں تو وہ مقبوضہ رملہ کا رخ کرے گا اور اس کے بعد اس کی نظریں دوسرے خطوں پر ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور شام اس کا اگلا ہدف ہوں گے، ان کی خواہش ہمارے مادر وطن کے تغریز اور فرات کے درمیان علاقوں کے حصول کی ہوگی۔

    طیب اردوان نے کہا کہ حماس صرف غزہ کی جنگ نہیں لڑ رہی ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا بشمول ترکیے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو اسرائیل کے غیراعلانیہ قبضے کے خلاف ایک مؤقف اپنانا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

      تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے

      روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.