Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنگلادیش میں قائد اعظم کی برسی منائی گئی؛ زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا

    By Khabrain Newsستمبر 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: بنگلادیش کے دارالحکومت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بینرز پر قائد اعظم کا معروف فرمان اتحاد، تنظیم اور ایمان بھی لکھا ہوا تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی نواب سلیم اللہ اکیڈمی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے توفضل حسین مانک میاں ہال میں پُروقار انداز میں منائی گئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل تھے جب کہ بڑی تعداد میں اہل علم، صحافی، مصنفین، مورخ اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں مقررین نے تحریک پاکستان، قیام پاکستان اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت پر روشنی ڈالی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور ہم آج کشمیر کی حالت میں ہوتے، بھارتی فوج نے ہمارے گلے پر ہتھیار رکھے ہوتے اور  پاکستان نہ ہوتا تو بنگلا دیش کا وجود بھی نہ ہوتا۔

    نذر اسلام کا کہنا تھا کہ یہ حقیقیت ہے، محمد علی جناح ہماری قوم کے باپ ہیں لیکن ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔ گو ہم نے آزادی حاصل کر لی ہے اور اس سے قطع نظر کہ یہ سب کیسے ہوا، اب ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنا چاہیے۔ ہمیں اپنے بھائی چارے کو برقرار رکھنا چاہیے، اور مجھے امید ہے کہ یہاں ہر سال قائد اعظم کی یوم پیدائش اور یوم وفات منائی جاتی رہیں گی۔

    ایک اور مقرر محمد سخاوت نے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1757 کے بعد برصغیر پاک و ہند میں پیدا ہونے والی سیاسی نااہلی اور لڑائی جھگڑے کا خاتمہ محمد علی جناح نے اپنی متدبرانہ سوچ سے کیا۔

    ایک اور مقرر شمس الین نے کہا کہ ہم علامہ اقبال ہال یا جناح ایونیو کا نام کیوں تبدیل کریں؟ یہ تبدیلیاں اس لیے کی جائیں کہ ایسا بھارت چاہتا تھا، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ بنگلا دیش کو چین اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر محمد علی جناح نے 1947 میں موجودہ بنگلا دیش کو مغربی پاکستان نہ بنایا ہوتا تو ہمارا ویسا ہی حال ہوتا جو اس وقت بھارت میں ریاست مغربی بنگال کا ہے۔

    پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل نے کہا کہ مسلم لیگ میں محمد علی جناح کی قیادت شاندار رہی ہے۔ یہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم عوامی تحریک کا آغاز تھا۔

    کامران دھنگل نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے بعد محمد علی جناح اس کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ نئی قوم کے لیے ان کا نقطہ نظر واضح تھا۔ انہوں نے آزادی اور رواداری کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے ترقی پسند اور جامع ریاست کی وکالت کی۔ ان کی خدمات کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا۔

    دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر مستفیض الرحمان نے کلیدی مقالہ پیش کیا جس میں قائد اعظم کی زندگی سے لے کر ان کی پیدائش سے لے کر  وفات تک مختلف واقعات کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔

    جعفرالحق جعفر نے قائد اعظم پر ایک اردو نظم سنائی جب کہ بنگلا دیش میں زیر تعلیم 2 پاکستانی طلبا محمد طاہر اور کامران عباس نے اردو میں گانے پیش کیے۔

    نواب سلیم اللہ اکادمی کے صدر محمد عبدالجبار کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ناگورک پریشد کے کنوینر محمد شمس الدین اور صحافی مصطفی کمال بھی شریک تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ

      ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق

      بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.