تازہ تر ین

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔  راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہر کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔ دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔  دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15, 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain