Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیلی فوج یحییٰ السنوار تک کیسے پہنچی؛ شہید کرنے کی لمحہ بہ لمحہ روداد

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیلی فوج کے چونکا دینے والے بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جس کارروائی میں حماس کے سربراہ کو قتل کیا گیا اس کے اگلے 24 گھنٹوں بعد تک بھی ہمیں اندازہ نہیں یہ تھا کہ یہ یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کی 828 ویں بسلاماچ بریگیڈ کا ایک یونٹ بدھ کو رفح کے علاقے تل السلطان میں معمول کے گشت پر تھا۔

    جس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو 3 مسلح جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی جو فوج کو دیکھ کر ایک کے بعد دوسری عمارت میں چھلانگ لگا رہے تھے اور مقابلہ کرتے جا رہے تھے۔

    اسرائیلی فوج نے ایک عمارت میں تینوں کو محصور کردیا جن میں سے 2 مارے گئے۔ عمارت میں بھیجے گئے ڈرون میں ایک زخمی جنگجو کو دیکھا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے اُس آخری جنگجو کو بھی نشانہ بنایا اور اسے معمول کی ایک کارروائی اور جنگجوؤں کو عام مزاحمت کار سمجھ لاشیں لیے بغیر واپس چلے گئے۔

    بعد ازاں اسرائیلی فوجی کارروائی مکمل کرنے کے لیے اگلے روز واپس آئے اور لاشوں کو دیکھا تو ایک لاش کی یحییٰ السنوار سے مشابہت نظر آئی۔

    جس پر تینوں لاشوں کو اسرائیل لے جانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پھر فوجیوں نے سوچا کہ ممکنہ طور پر یہ حماس کا کوئی ٹریپ بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے باڈی لے جانے کے بجائے ایک انگلی کاٹ کر بھیج دی گئی۔

    مشتبہ لاش کی انگلی کے فرانزک ٹیسٹ اور ڈی این اے سے جمعرات کی رات تصدیق ہوگئی کہ جس شخص کی تلاش میں سال بھر سے در در کی خاک چھانی جا رہی ہے یہ مشتبہ لاش اُسی یحییٰ السنوار کی ہے۔

    اس تصدیق کے بعد مزید نفری طلب کی گئی اور پورے علاقے کا محاصرہ کرکے ایک محفوظ راہداری بنائی گئی جس کے ذریعے لاش کو اسرائیل منتقل کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بتایا کہ فوجیوں کو معلوم نہیں تھا کہ جن جنگجوؤں کا وہ تعاقب کر رہے ہیں ان میں یحییٰ السنوار بھی شامل ہیں۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ تین میں سے دو کو مارنے کے بعد تیسرا چھلانگ مار کر دوسری عمارت میں داخل ہوگیا جسے ڈرون کے ذریعے تلاش کیا گیا اور وہیں ختم کردیا گیا تھا جس کی بعد میں یحییٰ السنوار کے طور پر شناخت ہوئی۔

    کارروائی کے دوران یحییٰ السنوار کے اپنے صرف 2 محافظوں کے ساتھ ملنے پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہاں یرغمالی نہیں تھے جنھیں یحییٰ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرسکتا تھا۔

    اسرائیلی ترجمان نے مزید بتایا کہ یحییٰ السنوار کے مختصر سے دستے کے رہتے تھے تاکہ یا تو کسی کا دھیان نہیں جائے یا پھر ان کے متعدد محافظ مارے گئے اور وہ زندہ بچ جانے والے صرف دو محافظوں کے ساتھ تھے۔

    یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے اسرائیلی فوج کے اعلان کے چند منٹوں کے اندر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ایک لاش دکھائی گئی جس کی یحییٰ السنوار سے کافی مماثلت تھی۔

    لاش کے سر پر گہرے اور تباہ کن زخم آئے تھے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے خبردار کیا تھا کہ فی الوقت تین میں سے بھی ایک لاش کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    اس کے کچھ ہی دیر بعد، اسرائیلی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ یحییٰ السنوار کے قتل ہونے امکانات قوی ہوگئے ہیں تاہم تصدیق کے لیے پہلے تمام ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

    ان ٹیسٹوں میں زیادہ وقت نہیں لگا اور جمعرات کی رات اسرائیل نے اعلان کیا کہ لاش کے دانتوں کے ڈی این اے سے تصدیق ہوگئی کہ لاش یحییٰ السنوار کی ہے۔

    اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اگرچہ السنوار کو ٹارگٹڈ آپریشن میں ہلاک نہیں کیا گیا لیکن کئی ہفتوں سے رفح کے تباہ حال علاقوں میں ان کی تلاش جاری تھی کیوں کہ انٹیلی جنس نے یہاں ان کی موجودگی کا اشارہ دیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

      پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور

      ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.