Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قیامت کی گھڑی ایک سیکنڈ آگے,سائنسدانوں کا آخری وقت میں اضافہ

    By Khabrain Newsجنوری 29, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انسانیت کی تباہی کے خطرے سے نزدیک ہونے کی پیمائش کرنے والی ‘ڈومس ڈے کلاک’ کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا کر ’89 سیکنڈ ٹو مڈ نائٹ’ تک لے جایا گیا ہے، جو اب تک کا سب سے قریب وقت ہے۔

    ڈومس ڈے کلاک پر آدھی رات یعنی مڈ نائٹ کا وقت اصل میں عالمی تباہی کی علامت ہے، جیسے ایٹمی جنگ یا ماحولیاتی تباہی، اس کا مقصد کسی مخصوص واقعہ کی پیش گوئی کرنا نہیں ہے بلکہ موجودہ خطرات کی شدت اور ممکنہ نتائج کو اجاگر کرنا ہے۔

    یہ گھڑی اس بات کی ایک استعاراتی نمائندگی ہے کہ انسانیت تباہی سے کتنے قریب ہے، اسے جوہری سائنسدانوں کے بلیٹن کے لیے آرٹسٹ مارٹل لینگسڈورف نے 1947 میں تخلیق کیا۔

    یہ گھڑی ان سائنسدانوں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے متاثر ہو کر بنائی گئی جنہوں نے مین ہٹن پروجیکٹ پر کام کیا تھا اور جوہری ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کی فوری ضرورت کے بارے میں فکر مند تھے۔

    ایٹمی جنگ، موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی خطرات، اور تباہ کن ٹیکنالوجی جیسے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے گھڑی آدھی رات (مڈ نائٹ) تک الٹی گنتی کا استعمال کرتی ہے۔

    گھڑی کا اصل وقت 1947 میں 7 منٹ ٹو مڈ نائٹ سے شروع کیا گیا تھا جو اب بڑی حد تک کم ہوچکا ہے، پچھلے سال اس کے 90 سیکنڈ پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

    ہر سال، بلیٹن کا سائنس اور سیکیورٹی بورڈ، نوبل انعام یافتہ افراد کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد گھڑی کے وقت کا تعین کرتا ہے۔

    بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس (BAS) جو سالانہ گھڑی کا تعین کرتا ہے، نے کہا کہ جوہری خطرات، حیاتیات اور مصنوعی ذہانت میں پیش رفت کے ممکنہ غلط استعمال کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اس گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے کرنے کے کلیدی عوامل تھے۔

    بلیٹن کے سائنس اور سیکورٹی بورڈ کے سربراہ ڈینیل ہولز نے کہا کہ تازہ ترین اقدام ‘تمام عالمی رہنماؤں کے لیے ایک انتباہ’ ہے اور ‘گھڑی کو مڈ نائٹ کے ایک سیکنڈ کے قریب سیٹ کرنے سے ہم ایک سخت سگنل بھیج رہے ہیں’۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘چونکہ دنیا پہلے ہی خطرناک حد تک خطرے سے دوچار ہے، اس لیے ایک سیکنڈ کی حرکت کو بھی انتہائی خطرے کی علامت کے طور پر لیا جانا چاہیے اور ایک غیر متزلزل انتباہ کہ راستہ بدلنے میں ہر سیکنڈ کی تاخیر سے عالمی تباہی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں’۔

    بی اے ایس نے کہا کہ امریکا، چین اور روس کے پاس ‘تہذیب کو تباہ کرنے کی اجتماعی طاقت ہے، تینوں ممالک پر ‘دنیا کو تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹانے کی اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول

      حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ

      ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.