Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیل اور امریکا کا مشترکا حملہ؛ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے

    By Khabrain Newsمارچ 1, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں تاہم اسرائیل کے تازہ ترین حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کر دی۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے۔ ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ملک میں سات روز کے لیے چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، یہ پرچم روایتی مذہبی عزاء یا سوگ کے مواقع پر لہرایا جاتا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطاق آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر مشہد میں سوگ کی فضاء ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشہد میں عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

    حرم امام رضا سے ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں کئی افراد غم سے نڈھال ہو کر زمین پر بیٹھے نظر آئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی، ایران کی تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگا، حملہ چند لمحموں میں شروع ہو جائے گا۔

    دوسری جانب، ایرانی ریاستی ٹی وی نے علی شمخانی اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی۔

    بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے پاسدارانِ انقلاب کی کمان سنبھال لی۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کر دیا گیا۔

    اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ حملے میں سپریم لیڈر کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ہوئے۔

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل کو نشانہ بنایا۔

    رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری میں دھواں بھر گیا اور فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ حکام نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کو ٹرمینل تھری سے نکالنا شروع کر دیا۔

    دبئی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بھی حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

    تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایک حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا کہ جس خفیہ کمپاؤنڈ میں سپریم لیڈر موجود تھے اسے مکمل طور پر بمباری کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیل کے مطابق انہوں نے امریکی حکام کو ایرانی سپریم لیڈر کی میت کی تصویر بھی دکھائی ہے۔

    اس کے بعد امریکی صدر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اب نہیں رہے، ٹرمپ نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنا ملک حاصل کر لیں۔

    دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی کشیدہ صورتحال کے باعث اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

    اجلاس میں روس اور چین سمیت متعدد ممالک نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی، جبکہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسے خطے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آیت اللہ خامنہ کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار

      مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.