Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خامنہ ای کی شہادت صرف ایران نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، حافظ نعیم

    By Khabrain Newsمارچ 1, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایران نہیں پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا، یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، دنیا کے ضابطوں کو نہ ماننا عالمی امن کے لیے خطرناک رجحان ہے، ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے، ہم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، آج پورے ملک میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے، عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہئے امریکا کسی کا دوست نہیں، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آشیرباد حاصل کرکے کچھ پا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا،  پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ حملہ صرف ایران پر نہیں ہے، یہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت بری لگتی ہے،  ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی دہشت گرد اور جنگی مجرم قرار دینا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں چین سے بات کرنی چاہیے، امریکہ کو پتہ ہے چین کی عسکری اور معاشی حالت امریکہ سے بہتر ہے، پاکستان کو امریکا کی چاپلوسی کی پالیسی ترک کرکے ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہئے۔ ہم ہر ملک سے تعلقات چاہتے ہیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، چین اور روس سمیت خطے کی بڑی طاقتوں سے رابطوں پر زور دینا چاہئے۔

     حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی لڑائی کسی کے حق میں نہیں، پاک افغان لڑائی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کے ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیئے، افغانستان کی سرزمین سازشوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے، ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، پاک افغان جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں، افغانستان اور پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے بات چیت کا ذریعہ اختیار کرنا چاہیے،  پاک افغان جنگ میں نقصان صرف مسلمانوں کا نقصان ہے، افغانستان کو سمجھنا چاہیے کہ بھارت کبھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا، مودی کا اسرائیل کا دورہ ثابت کرتا ہے وہ کسی مسلمان کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ آج ملک بھر میں سپریم لیڈر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، ہم لوگوں کو پرامن احتجاج کرنے کا کہیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.