پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو معروف فرنچائز ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کے لیے برمنگھم فینکس نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ فاطمہ ثنا کی شمولیت کو پاکستانی ویمن کرکٹ کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ایک بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ شائقین کرکٹ نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کا حصہ بن گئیں
