وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرکے ثابت کردیا کہ وہ امن کا دشمن ہے۔ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے آپریشن حق کے شہدا اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی قیادت کو بھی سراہا۔
بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف

