سابق پاکستانی فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کی مسجد میں بیٹھ کر قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ایک پُرسکون ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
یہ ویڈیو عثمان شنواری نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر کے اس روحانی لمحے کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عثمان شنواری پاکستان کے معروف بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رہ چکے ہیں اور قومی ٹیم کے علاوہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ایکشن میں نظر آئے۔ انہوں نے ستمبر 2025 میں کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے لیے ایک مختلف اور روحانی پہلو سامنے لائی ہے، جہاں صارفین ان کی پُرسکون تلاوت اور قرآنِ پاک سے وابستگی کو سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

