واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکا اور ایران
کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.57 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد اضافے کے بعد 99.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.60 ڈالر، یعنی 1.72 فیصد بڑھ کر 94.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
