اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام
آباد پولیس تبدیل، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر محمد سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس مقرر کردیا گیا سید علی ناصر رضوی ڈی جی این سی سی آئی اے تعینات کردیا گیا وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے اعلی افسران کی اہم تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے۔سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد پولیس کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)تعینات کردیا گیا۔پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر محمد سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس مقرر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اعلی سطح پر ہونے والی ان تقرریوں اور تبادلوں کے بعد اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
