لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صدر مسلم لیگ
ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کو الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے اور پنجاب بھر کے پارٹی عہدیداروں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق پنجاب کی تمام ڈویژن، اضلاع، تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے مخلص کارکنوں کو لوکل باڈیز الیکشن میں ترجیح دینے کی تجویز بھی دی گئی۔پارٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ لوکل باڈیز الیکشن کی تیاریوں کا رو ڈمیپ طے کرکے قیادت کو بھجوایا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اجلاس میں نئے صوبوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس میں کہا گیا کہ نئے صوبوں پر بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت پنجاب کی تنظیم کا اجلاس ہوا۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کی جیت پر قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دی گئی۔ پارٹی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کرنے پر آزاد کشمیر کے غیور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما محمود بشیر ورک، ندیم کامران اور ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب میں خالی تنظیمی عہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی عہدیداروں کو الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے اور پنجاب بھر کے پارٹی عہدیداروں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں عہدیداروں نے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ پارٹی کی تمام ڈویژنل عہدیداروں کو پارٹی سے مخلص اور دیرینہ کارکنوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی۔ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے مخلص کارکنوں کو لوکل باڈی الیکشن میں ترجیح دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ لوکل باڈی کے الیکشن کی تیاریوں کا روڈ میپ طے کرکے قیادت کو بھجوایا جائے گا۔پنجاب کے تمام اضلاع کے تنظیمی عہدیداران کو متحرک ہونے کی ہدایات دی گئیں۔ پنجاب کی تمام ڈویژن، اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بھرپور مہم چلانے کی ہدایات کی گئیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اجلاس میں نئے صوبوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ نئے صوبوں پر بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ن) پنجاب۔چوہدری جاوید بوٹا اور محسن رانجھا کو نائب صدر پنجاب بنا دیا گیا جبکہ سمیرا ملک اور حافظ عثمان عباسی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
