ماسکو(ویب ڈیسک)برکس ممالک نے غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی
حمایت کردی۔اعلامیے کے مطابق برکس سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت کی گئی ہے، برکس ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے شہر میں تمام مذہبی اور مقدس مقامات کے احترام پر زور دیا۔برکس ممالک نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ رہنمائوں نے دنیا بھر میں تنازعات کی روک تھام اور ان کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔اعلامیے میں جوہری جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کے دوران جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سکیورٹی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔برچینی صدر شی جن پنگ نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کی جنگ سے خطے کے عوام کو بھاری نقصان پہنچا ہے، یہ جنگ عالمی برادری کے مفاد میں نہیں۔ مشرق وسطی اور خلیج میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کیا جائے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، برکس ممالک کو دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور امن و استحکام کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ برکس ممالک کو تاریخ کے فیصلوں پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے، مشرق وسطی کی جنگ نے خطے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کا جاری رہنا عالمی برادری کے مفاد میں نہیں۔
بریکنگ نیوز
- جعلی پیرکی دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی’ ملزم گرفتار
- لاہور’ مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
- مشتبہ فراڈ نمبرز کی شکایت اب موبائل ایپ سے درج ہوگی
- ایران کا عراق سے ملحقہ شلمچہ اور چذابہ سرحدی گزرگاہیں بند کرنے کا اعلان
- ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری ‘ عوامی شکایات پر فوری احکامات جاری
- کراچی: شیرپاؤ کالونی میں رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کریمنل گرفتار
- دہشت گردی مزید منتشر اور غیر مربوط شکل اختیار کر رہی ، اقوام متحدہ
- ابراہیم عزیزی کے ایرانی شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا سے مذاکرات مسترد
- کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اہلکار پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ
- کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار اور سٹریٹ کرائم کے 3 ملزمان گرفتار
- پی آئی اے کا ایاٹا سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل، سرٹیفکیٹ 2028 ء تک مؤثر
- ۔صدر ولادیمیر پوتن کا اجلاس سے خطاب
- فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد برکس ممالک کی دو ریاستی کی حمایت
- ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی
- حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دے دی تو نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو گا مشیر وزیراعظم
- حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
- حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
- مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
- انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
