لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ بورڈ میں امانت میں خیانت، چیک
ڈس آنر، اغوائ، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 28 مقدمات کی تفتیش تبدیلی کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں فریقین کو الگ الگ سنا گیا اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر تفتیش تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔ امانت میں خیانت کے مقدمات میں مدعی غلام رسول اور کرن وصی، جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ماجد حسین اور عقیل عباس تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔اسی طرح چوری کے مقدمات میں مدعیہ شاہدہ پروین اور محمد افضل جبکہ اغواء کے مقدمات میں بشیراں بی بی اور قربان علی نے تفتیش تبدیلی کی درخواستیں پیش کیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ناقص اور کمزور تفتیش کرنے والے متعدد افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز سمیت مختلف سزائیں بھی عائد کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور تفتیش اور ناقص کارکردگی پر افسران کا کڑا احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے۔محمد نوید نے کہا کہ تبدیلی تفتیش بورڈ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کا موثر پلیٹ فارم ہے، غیر جانبدار تفتیش پر کسی صورت سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ تفتیشی عمل میں سائنسی بنیادوں اور جدید تقاضوں کو اپنانا ناگزیر ہے جبکہ تفتیشی نظام میں جوابدہی اور انصاف کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور ہر مقدمے کی تفتیش غیر جانبداری، شفافیت اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
- پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
- پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
- اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
- ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
- الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
- بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
- لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
- ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
- سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
- سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
- سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
- ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
- ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
- PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
- لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
- طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
- سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
