Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 108 کمپنیاں مبینہ طور پر 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر (ایف آئی اے) کے ریڈار پر آگئیں۔
    • محکمہ آبپاشی پنجاب بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف
    • اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کیخلاف ہے وفاقی آئینی عدالت
    • اسلام آباد کے ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 10 گرام 3 لاکھ 90 ہزار سے نیچے ا گیا
    • مکہ مکرمہ میں باران رحمت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نماز ی رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے
    • میاںمحمودالرشید کی بیٹی کے والدین کی رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کے الزامات
    • لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
    • وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
    • اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
    • پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
    • ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
    • ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
    • باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
    • ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
    • ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعلیٰ کے پی کے کی لاہور میں سٹریٹ مو ومنٹ پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں کی آنکھ مچولی

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( جنرل رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور میں سٹریٹ موومنٹ کا آغاز کردیا۔ ان کے صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پولیس نے اغوا کرلیا جبکہ پولیس نے انہیں زیر حراست رکھنے کی سختی سے تردید کردی۔ ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ توبہ توبہ سہیل آفریدی ایک ٹوپی ڈرامہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے، لاہور آمد کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن اشتیاق احمد کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اشتیاق احمد کی ہلاکت کو مبینہ پولیس کارروائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ذمہ داری کے تعین کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لاہور پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے لاہور میں مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں اور عوام سے ملاقاتیں کیں اور موجودہ سیاسی صورتحال، کارکنوں کے مسائل اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنا اور آئندہ احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے رابطوں کو تیز کرنا بھی ہے۔ لاہور آمد کے راستے میں پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات اور بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اعتراض کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان کی نقل و حرکت کے باعث عوام کے راستے بند نہ کیے جائیں اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے وزیراعلیٰ ہیں اور عوام کے لیے راستے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ پارٹی حلقوں کے مطابق آئندہ کے احتجاجی پروگرام، کارکنوں کو متحرک کرنے، مختلف اضلاع میں تنظیمی رابطوں اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جس کے تحت اجتماعات، جلوسوں اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا لاہور آنا اور پنجاب سٹریٹ موومنٹ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان سیاسی طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ لاہور سے تحریک انصاف کی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے امن و امان اور دفعہ 144 کے نفاذ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی احتجاجی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے انتظامی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ لاہور نے ایک جانب پارٹی کارکنوں میں سیاسی سرگرمیوں کو تقویت دی ہے تو دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کے درمیان سیاسی تنائو میں اضافے کے امکانات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کے لائحہ عمل اور پی ٹی آئی کی عملی حکمت عملی سامنے آنے کے بعد سیاسی صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثناء پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان اور شبیر گجر کو حراست میں لے لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی رہنماؤں کی گرفتاری پر احتجاجاً پولیس وین میں بیٹھ گئے جس کے بعد پولیس اہلکار وین لے کر چلے گئے۔بعدازاں سہیل آفریدی کو پولیس نے لکشمی چوک کے قریب اتار دیا۔پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی کو پولیس نے اغوا کرلیا جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، وزیر اعلیٰ کے پی خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس والے اترنے کو کہہ رہے ہیں تو اپنے گارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں ہیں۔عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین، کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور اغوا ہوگئے، توبہ، شرم کرو، ہوش کرو۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر ان کے کسی کارکن نے اس کا استقبال کرنا مناسب نہیں سمجھا،موصوف ایک سال بعد پھر لاہور کی سیر کرنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی موجودگی میں ایک شخص نے خود کہا اشتیاق کی ہلاکت ایک حادثہ تھا، اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں اور 17 دن تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے رابطہ کیا اور نہ پوچھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس گفتگو کے بعد سہیل آفریدی کے گارڈز نے اس بات پر اس شخص پر تشدد شروع کردیا تھا جبکہ آج گارڈز نے ویڈیوز بنانے پر آج پھر لاہور میں صحافیوں سے بدتمیزی کی، اشتیاق کے بیٹے کا بیان بھی شیئر کر رہی ہوں یہ ایک حادثہ تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان بیچاروں کو جس پارٹی نے پوچھا تک نہیں آج انکے گلے سن لیجئے، تحریک فساد کے یوٹیوبرز نے اس واقعے کو غلط رنگ دیا،سہیل آفریدی پبلک سٹنٹ کرتے ہوئے لاہور پہنچے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کو جوڑنے، قومی یکجہتی، قانون کی حکمرانی اور تمام شہریوں کے مساوی آئینی حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ریاست کے انتظامی ڈھانچے اور آئینی نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئین پاکستان پر اس کی اصل روح اور اصولوں کے مطابق عمل درآمد کیا جائے تو یہ پوری ریاست اور تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر انتہائی فائدے کا باعث بنے گا۔انہوں نے اپنی جماعت کی جدوجہد کو خالصتاً نظریاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حقیقی آزادی کے نقطہ نظر کے مطابق ہماری موجودہ تمام تر سیاسی و قانونی جدوجہد کسی ذاتی عہدے، اقتدار یا کرسی کے لیے ہرگز نہیں ہے بلکہ ہمارا بنیادی مقصد ملک میں صرف اور صرف آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عام آدمی کو انصاف کا حصول ممکن بنانا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ اور پنجاب اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی احتجاج کو جمہوری حق قرار دیا، سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو اپنے جائز مطالبات کے حق میں آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے کا جمہوری حق فراہم کرتا ہے، ہماری تحریک کسی بھی قسم کی قانون شکنی، گھیراؤ جلاؤ یا تشدد کی ہرگز حامی نہیں ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں، انتظامیہ اور عدالتوں کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ فیصلے صادر کریں، جب تک ہمارے تمام تر جائز، سیاسی اور آئینی مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہوتی، ہم اپنے اس آئینی اور جمہوری حقِ احتجاج سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان اور پنجاب حکومت کی انتظامی پالیسیوں کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور آمد کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، وہی آج ملک کے صوبوں اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈال رہے ہیں، پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ، جسے عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور جو محض جعلی ووٹوں اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی ہے، وہ کہتی ہے کہ اسے پاکستان کے تین صوبوں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے لیکن ہمارے ازلی دشمن بھارت سے کوئی خطرہ نہیں، میں کہتا ہوں کہ ایسی ذہنیت اور سوچ پر لعنت ہے۔انہوں نے پنجاب انتظامیہ کے سیکیورٹی تحفظات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو حکمران اپنے ہی ملک کے تین صوبوں کے شہریوں کو خطرہ سمجھتے ہیں، وہ ملکی سالمیت اور صوبائی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، میں یہاں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ پنجاب کے غیور عوام میرے اپنے ہیں، پنجاب میرا گھر ہے، میں پنجاب کا ہوں اور پنجابیوں کا اپنا ہوں، مجھے پنجاب کی سرزمیں یا یہاں کے شہریوں سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ادھر لاہور پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پولیس پریزن وین میں موجودگی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو حراست میں نہیں لیا گیا اور انہیں پولیس کے زیرِ حراست رکھنے کا تاثر حقائق کے منافی ہے۔سربراہ لاہور پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی مرضی سے پولیس وین میں سوار ہوئے، جس کے بعد ان کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس وین کو آگے بڑھایا گیا۔
    آنکھ مچولی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی

      وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر

      بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.