Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ملک بھر کے ٹرانسپورٹ شعبے کو شدید بحران سے دوچار کردیا، تقریباً 70 فیصدn ٹرانسپورٹ کھڑی ہوگئی جبکہ آئندہ 15 روز میں مزید 25 سے 30 فیصد گاڑیوں کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کا پہیہ مزید سست پڑنے کی صورت میں مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ اور صنعتی سامان کی ترسیل متاثر ہونے، قلت پیدا ہونے اور مہنگائی میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔چیف ایگزیکٹو شاہین گروپ آف کمپنیز، وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور سدھریال گروپ کے سربراہ ملک شیر خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے ٹرانسپورٹرز کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔ ایک ٹرانسپورٹ گاڑی سے براہ راست اور بالواسطہ تقریبا 9 افراد کا روزگار وابستہ ہے، اس لیے ٹرانسپورٹ کا بحران ہزاروں خاندانوں کو متاثر کرسکتا ہے۔شاہین گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک شیر خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، حکومت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر فیصلے کرنے کے بجائے قابلِ عمل اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ رکنے سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہوئی تو اس کے سنگین اثرات عوام اور معیشت پر پڑیں گے۔تقریب میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش، وائس چیئرمین طارق حسن، سندھ ریونیو بورڈ کے سینئر ممبر عبدالحمید میمن، ایس آر بی کے کمشنرز عامر علی اور محمد اقبال لاکھو، شاہین فریٹ سروسز کے مینجنگ ڈائریکٹر میجر (ر) ملک جہان خان اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات ملازمین کو گاڑیاں بطور انعام بھی دی گئیں۔ملک شیر خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم قیمتوں میں فوری ریلیف دے اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹ کا بحران ملکی معیشت اور عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

      اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB

      راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.