لاہور( کر ائم رپو رٹر)پاکستان تحریک
انصاف کے اسیر سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ پر پولیس کے مبینہ چھاپے سے متعلق ان کی بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ میاں محمود الرشید کی بیٹی مریم کلثوم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے والدین کی رہائش گاہ پر ہونے والی مبینہ پولیس کارروائی، توڑ پھوڑ اور اپنی بیمار والدہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویئے کے الزامات عائد کردیئے، انہوں نے لکھا کہ گزشتہ شب ان کے والد میاں محمود الرشید کے گھر پر بھاری پولیس نفری نے چھاپہ مارا، اہل محلہ اور عینی شاہدین کے مطابق تقریبا 25 کے قریب نقاب پوش پولیس اہلکار اور نامعلوم افراد اچانک گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے۔
