Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شرح سود میں کم از کم 3فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 20ستمبر کے اسلام آباد مارچ میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرے، بصورت دیگر اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی، جماعت اسلامی مستقل مزاجی سے قوم کا مقدمہ لڑ رہی ہے، کارکن اورسپورٹرز تمام تر حالات میں ڈٹے ہوئے ہیں، اسلام آباد جا رہے ہیں اور صرف ہاتھ لگا کر واپس نہیں آئیں گے۔لاہور میں دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ ہے اور حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف پیکیج خوش آئند تاہم ناکافی ہے۔ ملک بھر میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی تعداد 40ہوگئی ہے اور احتجاج کا 30 واں روز ہے۔ دھرنے اب ایک قومی تحریک کی شکل اختیار کرچکے ہیں، جن میں خواتین سمیت عوام کی شرکت روز بروز بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے مزید ایک دن کا وقت مانگا ہے، مذاکرات آج ہوں یا کل، جماعت اسلامی کا واضح مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔ حکومت کا یہ کہنا کہ لیوی ختم کرنے کی صورت میں اخراجات کیسے پورے ہوں گے، قابل قبول جواب نہیں، کیونکہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم لیوی کے متبادل سمیت 6 تجاویز حکومت کو دے چکی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے ریلیف پیکیج کے لیے 500ارب روپے کی بچت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مہنگائی کے موجودہ حالات میں فی لیٹر 100روپے کا ریلیف بھی ناکافی ہے۔ ریلیف پیکیج سے زیادہ ضروری لیوی کا خاتمہ ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے جاری رہیں گے اور حکومت سے مذاکرات بھی ساتھ ساتھ ہوں گے۔ 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں، جماعت اسلامی اسلام آباد پہنچ کر صرف احتجاج کرکے واپس نہیں آئے گی بلکہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔انہوںنے کہا جماعت اسلامی کی تحریک ملک بھر میں جاری ہے اور کارکن مشکل حالات کے باوجود اپنے مطالبات کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ، چترال اور بلوچستان میں بھی بدترین حالات کے باوجود دھرنے جاری ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ کارکن اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب بڑھ رہی ہے اور وہاں صرف رسمی طور پر پہنچ کر واپس نہیں آئے گی بلکہ اپنے مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔جماعت اسلامی پرامن جماعت ہے تاہم کارکن گرفتاریوں اور قربانیوں کے لیے تیار ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو عوامی مسائل پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو آئینی و قانونی طور پر احتجاج کا حق ملنا چاہیے۔شرح سود کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کم از کم 3 فیصد کمی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ موقف درست نہیں کہ شرح سود کم ہونے سے مہنگائی بڑھے گی۔ سود مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا اور شرح سود میں 3 فیصد کمی سے حکومت کو تقریبا 1700 ارب روپے کی لیوی کم کرنے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا موجودہ نظام حکومتوں نے بنایا، جماعت اسلامی نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر اور ارکان کی تقرری حکومت ہی کرتی ہے، اس لیے اسے مکمل طور پر خودمختار قرار دے کر عوامی مطالبات سے بچا نہیں جا سکتا۔آئل سیکٹر کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مقامی اور درآمدی تیل کی قیمتیں برابر کرکے قوم کو دھوکا دیا گیا، جبکہ ریفائنریوں میں بھی بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کی نادہندہ بائیکو ریفائنری کو کیوں سپورٹ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی دونوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کی ہے، جبکہ مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی جماعت اسلامی کی تحریک کی حمایت سامنے آرہی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر بھی منصورہ آئے اور بعد ازاں پشاور میں جاری دھرنے میں شریک ہوئے۔ سندھ اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی کے مطالبات کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند دنوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات ہوجائے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق پیپلز پارٹی بھی جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کر رہی ہے۔
    حافظ نعیم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات

      وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات

      افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.