اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ سے 906 گرام آئس برآمد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران اٹلی جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 440 گرام وزنی 55 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کراچی صدر کے قریب کورئیر آفس میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل سیکپڑوں میں جزب 3.5 کلو گرام آئس برآمد اسلام آباد ایئرپورٹ پرجدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 96 گرام وزنی 16 کوکین بھرے کیپسول برآمد ناصر باغ روڈ پشاورکے قریب گاڑی سے 55.5 کلو گرام افیون برآمد۔2 ملزمان گرفتار شاہرہ فیصل کراچی کے قریب کورئیر آفس میں پارسل سے کپڑوں میں جزب 5.7 کلو گرام آئس برآمد-ملزم گرفتار وارسک روڈ پشاور بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 18 کلو گرام چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار سٹی پارک گلگت کے قریب گاڑی سے 9.6 کلو گرام چرس برآمد-2 ملزمان گرفتار سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب رکشہ سے 9.6 کلو گرام چرس برآمد۔ملزم گرفتار حب ریور روڈ کراچی کے قریب بس ٹرمینل پر مشکوک بیگ سے 6.4 کلو گرام ویڈ برآمد جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 80 گرام ویڈ برآمد کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
