Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (حبہ عباسی سے)کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟ ویسٹ منسٹر سکول میں ایک بچی کے ساتھ مبینہ ہراسگی کے واقعے نے نہ صرف والدین بلکہ پورے تعلیمی نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ معاملہ اب نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس (این سی آر سی) تک پہنچ چکا ہے جہاں فریقین کو الگ الگ سنا گیا اور ان کیمرہ بریفنگ کے بعد مزید  تحقیقات کا عندیہ دیا گیا ہے۔این سی آر سی کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ کمیشن کو سکول کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد والدین اور سکول انتظامیہ دونوں کا مؤقف سنا گیا۔ ان کے مطابق کمیشن اپنی انکوائری مکمل کرنے کے بعد مفصل رپورٹ اور سفارشات متعلقہ اداروں کو بھجوائے گا، تاہم سزا دینا کمیشن کا اختیار نہیں۔ چیئرپرسن نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بچوں کے ساتھ ایسے واقعات میں اچانک اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور اس کے تدارک کے لیے ریاست، سکولوں اور والدین سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین نے چیئرپرسن کو تفصیلی بریفنگ دی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ کیس کی حساس نوعیت اور ہائی پروفائل حیثیت کے باعث فریقین کو الگ الگ سنا گیا تاکہ ہر مؤقف کو بغیر دباؤ کے ریکارڈ کیا جا سکے۔ والدین کا مؤقف ہے کہ معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں اور متاثرہ بچی کو انصاف مل سکے۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ بھی این سی آر سی کے سامنے دستاویزات اور سی سی ٹی وی فوٹیج لے کر پہنچی۔ تاہم چیئرپرسن نے واضح کیا کہ صرف فوٹیج دیکھ کر کمیشن کوئی فیصلہ نہیں کرے گا اور یہ مواد متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو فراہم کیا جائے گا جو قانون کے مطابق اس کا جائزہ لیں گے۔ یہ مؤقف خود اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معاملہ محض ایک ویڈیو یا ایک بیان سے زیادہ پیچیدہ ہے اور تمام شواہد کی جامع جانچ ضروری ہے۔سب سے اہم سوال وہ ہے جس کا جواب میڈیا کے سامنے نہیں دیا گیا۔ این سی آر سی میں پیشی کے بعد اسکول کے سی ای او راحیل سجاد اور پرنسپل نے مختصر گفتگو تو کی، انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی یا ہراسگی کے حوالے سے کسی قسم کی چیز برداشت نہیں کی جائے گی اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، لیکن جب صحافیوں نے اپنے ہی اسکول میں پیش آنے والے مبینہ واقعے سے متعلق تفصیلی سوالات کیے تو انتظامیہ جواب دیے بغیر روانہ ہو گئی۔ یہی وہ پہلو ہے جو شکوک و شبہات کو مزید بڑھا رہا ہے۔ اگر ادارہ خود شفاف تحقیقات کا حامی ہے تو پھر میڈیا اور والدین کے بنیادی سوالات کے جواب کیوں نہیں دیے گئے؟ کیا اسکول کے اندر بچوں کے تحفظ کے لیے موجود نظام مؤثر تھا؟ اگر تھا تو پھر یہ شکایت سامنے کیسے آئی؟ اور اگر نہیں تھا تو ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ این سی آر سی نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف اس ایک واقعے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسلام آباد کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بچوں کے تحفظ کے نظام، پالیسیوں اور قوانین کا بھی جائزہ لے گا۔ یہ انکشاف اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ مسئلہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام میں بچوں کے تحفظ کے میکنزم کا ہو سکتا ہے۔اب نظریں این سی آر سی کی حتمی رپورٹ پر لگی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ رپورٹ صرف سفارشات تک محدود رہے گی یا پھر ایسے عملی اقدامات بھی سامنے آئیں گے جو مستقبل میں کسی اور بچے کو ایسے مبینہ واقعات کا شکار ہونے سے بچا سکیں؟ کیونکہ جب معاملہ بچوں کے تحفظ کا ہو تو خاموشی، تاخیر اور ابہام خود ایک بڑا سوال بن جاتے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

      اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB

      راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.