گوجرخا ن (نمائندہ خبریں) گوجرخان کے قریب جیرورتیال روڈ پر گزشتہ رات گئے سی سی ڈی (CCD) پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے مبینہ مقابلے میں خطرناک ریکارڈ یافتہ ملزم کی ہلاکت کی تصدیق سامنے آئی
ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس کارروائی کو علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جیرورتیال روڈ پر ہونے والے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوء جس کا تعلق شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے اور وہ گوجرخان سمیت پنجاب کے کئی پٹرول پمپس اور دیگر مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس گروہ نے کچھ عرصہ قبل ہی ایک نجی پٹرول پمپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سی سی ڈی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشنز اور سکیورٹی کے سخت انتظامات شروع کر دیے ہیں تاکہ اس گروہ کے دیگر ممکنہ کارندوں یا سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے
