Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت دہشت گردوں کا بیس کیمپ ہے جہاں اسرائیل تکنیکی سپورٹ اور بھارت پیسہ دے رہا ہے خود کش حملہ آور وہاں سے آتا ہے اور سہولت کاری یہاں موجود ہے پاکستان کی تاریخ میں ریلوے نے پہلی مرتبہ 100 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا2 بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کا سپورٹس کمپلیکس بنا کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بارانی زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کا سپورٹس کمپلیکس بھی بنا کر دیں گے مجھے پنجابی پر نہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے رات کی تاریکی میں 25 سال قید لیکر خدا کی قسم پاکستان کا برا نہیں سوچا نہ سوچیں گے ہر وہ پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہے جب تک وہ آئیں کو مانتا ہے دنیا کو معلوم ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اگر اسکے پاس ایٹمی طاقت ہے تو ہمارے پاس بھی بٹن ہے حنیف عباسی نے کہا کہ آج کل نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں عوام کو اداروں سے دور کیا جا رہا ہے فاصلے بڑھائے جا رہے ہیں میں تو حیران ہوں پڑھے لکھے لوگوں پہ کہ وہ تصدیق کئے بغیر ایسی باتوں پر یقین کرتے ہیں آج کل تو دیہات کے لوگ زیادہ باخبر اور باشعور ہیں اور وہ ان معاملات کو دیکھ رہے ہیں اسی پاکستان کا کھا کر ایک بدبخت نے کہا کہ اگلے جنم میں پاکستانی نہیں بلوچی ہونا پسند کروں گا انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن کیوں ہوا تھا؟بلوچستان کے اندر کیا ہے؟ افغانستان اس وقت دہشت گردوں کا بیس کیمپ ہے اسرائیل تکنیکی سپورٹ اور بھارت پیسہ دے رہا ہے خودکش حملہ آور وہاں سے آتا ہے اور سہولت کاری یہاں موجود ہے لیکن ہم پاکستان کو شام یا لیبیا نہیں بننے دیں گے یہ پاکستان پاکستانیوں کا ہو گا اور گلدستہ خوشبو دیتا رہے گا انہوں نے کہا کہ آج مری روڈ مانچسٹر کی گلیوں سے زیادہ صاف ہے میں آخری وقت تک ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ موجود تھا وہ عظیم رہنما تھے انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہر پراجیکٹ کا چوراہے میں کھڑے ہو کر حساب دے سکتا ہوں کوئی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا کراچی ریلوے سٹیشن سوا سو سال بعد اپ گریڈ کیا میرے حلقے میں ایک بھی کالج ایسا نہیں جسکے کمرے یا آڈیٹوریم نہ بنا ہو تمام کے نام ہیروز کے ناموں پر ہیں انشااللہ آئندہ سال جون سے قبل 400 بستر کا چلڈرن ہسپتال فعال ہو گا انہوں نے کہا کہ جب ریلوے گیا تو بہت برا حال تھا کل آمدن 88 ارب تھی کبھی ریلوے نے 100 ارب کا ریونیو حاصل نہیں کیا آر آئی سی 16 مہینوں میں بنایا جسکی او پی ڈی میں 3500 مریض روزانہ آتے ہیں 40 فیصد مریض کے پی کے سے آتے ہیں اڑھائی ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی، لاہور ایم ایل ون منصوبہ پر جنوری سے پہلے کام کا آغاز کریں گے جس سے کراچی لاہور کا سفر 5 گھنٹے میں مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ آپکو کہا گیا کہ دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالیں اللہ تعالی آپکے عیب پر پردہ ڈالے گا بیٹی ملک کے کسی شہر سے ہو ہماری بیٹی ہے مخالفت کا یہ مطلب نہیں کہ گالی دیں آئیں آپ دلیل پر بات کریں انشااللہ پاکستان زندہ و تابندہ رہے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات

      وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات

      شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.