راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈ ی پولیس کی
کارروائیاں،4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے4 افراد کوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز، چکلالہ، نصیر آباد اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
