Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (عرفان طاہر چوہان سے) ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ناقص کارکردگی کے سنگین الزامات سامنے آ گئے، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نام پر جاری کروڑوں روپے کے منصوبوں کے باوجود حالیہ بارش نے صفائی کے دعوں کی قلعی کھول دی، متعدد نالوں میں پانی کی روانی متاثر ہونے اور اوور فلو کے باعث نشیبی  علاقوں کے گھروں میں بارشی پانی داخل ہونے سے شہریوں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق نالہ ڈھوک منشی خان فوجی کالونی تا کار چوک کی صفائی و بہتری کے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار نہیں بلکہ 1 کروڑ 32 لاکھ 74 ہزار روپے کی لاگت سے اسکیم تیار کی گئی، جس کا ٹی ایس نمبر 135/MO(I)/MCR مورخہ 8 اپریل 2026 ہے، اسی طرح نالہ رحمت آباد محلہ نوری تا مین نالہ کے لیے 74 لاکھ 67 ہزار روپے، ٹی ایس نمبر 136، نالہ رحمت آباد رحمت آباد تا عباسی چوک کے لیے 41 لاکھ 90 ہزار روپے، ٹی ایس نمبر 137، جبکہ نالہ چک جلال دین قریشی آباد تا ساڈا گاں کے لیے 1 کروڑ 16 لاکھ 35 ہزار روپے، ٹی ایس نمبر 138 کے تحت منصوبے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اسکیموں کی منظوری اور ٹینڈرنگ کے عمل میں پیپرا قوانین اور ای پیڈز کے طریقہ کار پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے اور کاغذی کارروائی کے ذریعے سرکاری فنڈز کے استعمال کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر نالوں کی صفائی پر بھاری رقوم خرچ کی گئی ہیں تو معمولی بارش کے دوران نالوں کا اوور فلو ہونا اور گھروں میں پانی داخل ہونا متعلقہ محکمے کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ متاثرین کے مطابق بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے فرنیچر، الیکٹرانکس اور دیگر گھریلو سامان کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری و سماجی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر ترقیاتی اسکیموں پر خرچ ہونے والی رقوم کے باوجود زمینی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو اس معاملے کی مکمل چھان بین ضروری ہے۔ انہوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، محکمہ اینٹی کرپشن اور متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کونسل کے مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز، ورک آرڈرز، پیمائش، ادائیگیوں اور موقع پر ہونے والے کام کا آزادانہ آڈٹ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افسران و ٹھیکیداروں کا تعین کیا جائے اور اگر سرکاری خزانے کے استعمال میں بے ضابطگی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات

      افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی

      شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.