Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
    • سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کو مالی گنجائش سے مشروط کر دیا

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (این این آئی) وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کو دستیاب مالی گنجائش سے مشروط کرتے ہوئے ضمنی گرانٹس اور فنڈز کی دوبارہ تخصیص کا طریقہ کار مزید سخت کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نئی مالی ہدایات کے مطابق فنڈز کی دوبار ہ تخصیص اور اضافی رقوم کی فراہمی کیلئے نئے قواعد نافذ کیے گئے ہیں۔ 31 مئی کی مقررہ ڈیڈ لائن میں نرمی صرف غیر معمولی حالات میں کی جائے گی، جبکہ جون میں ناگزیر ادائیگیوں اور تنخواہوں کی کمی کے معاملات میں رعایت دی جاسکے گی۔ نئی ہدایات کے تحت جاری نہ کیے گئے بجٹ سے فنڈز کی دوبارہ تخصیص پر پابندی ہوگی، تاہم مجاز افسران اپنے تفویض کردہ مالی اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فنڈز کی دوبارہ تخصیص کرسکیں گے۔ ملازمین سے متعلق اخراجات میں کمی کی صورت میں نان ایمپلائز اخراجات سے فنڈز منتقل کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ وزارت خزانہ نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026ء کی ادائیگی کیلئے اضافی فنڈز فراہم کر دیئے ہیں، تاہم اس مقصد کیلئے مختص فنڈز کی دوبارہ تخصیص صرف اسی مد میں کی جاسکے گی اور یہ سہ ماہی اجراء کی مقررہ حدود میں رہے گی۔ ہدایات کے مطابق ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی درخواستیں صرف پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران جمع کراسکیں گے، جبکہ ایسی گرانٹس کیلئے مساوی رقم سرنڈر کرنے کی تصدیق لازمی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے سپلیمنٹری گرانٹس کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سطح سے زائد اخراجات کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا ہے۔ شدید قدرتی آفات کے علاوہ اضافی غیر بجٹ اخراجات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی۔ پی ایس ڈی پی سے متعلق ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کے معاملات وزارت منصوبہ بندی کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی مالی ہدایات رواں مالی سال اور آئندہ مالی سالوں کیلئے نافذ کر دی گئی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

      شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار

      نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.