Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
    • سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
    • پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
    • سر گودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین ساندل ایکسپریس بحال
    • تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی، بھاری جرمانے اور دکانیں سیل
    • کامرہ روڈ پر کباڑ خانے میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا
    • گوجر خان پولیس کی کارروائی، نوجوان سے زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
    • کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں 26 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (بزنس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ میں 9 فیصد حصہ رکھتا ہے جس سے اس صنعتی زون کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کے تاجروں اور سرمایہ کاروں میں اتنی اہلیت اور صلاحیت تھی کہ چین نے تجارت پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے سیکھی ہے لیکن اب چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن گئی اور ہم ابھی تک جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، سینئر نائب صدر زاہد حمید، نائب صدر محمد طلحہ علی، یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین خالد تواب ، صدر زبیر طفیل، سابق رکن قومی اسمبلی کنور قطب الدین خان ، بیرسٹر شہزاد حیات خان سمیت دیگر ممبران اور صنعتکارو موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین آج دنیا کی بڑی معاشی طاقت ، وہاں ہر شہری کاروبار کرکے ترقی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں چند لوگ ہی کامیاب صنعتکار اور تاجر بن سکے، ہم آپس میں اختلافات کی نذر ہوگئے اور کامیاب بزنس مائنڈڈ لوگ پیدا کرنے میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیاست دانوں میں بھی اتحاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت 80 فیصد چھوٹی اور درمیانی صنعت پر منحصر ہے جس پر توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ دنیا نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین سفارتکار قرار دیا، جس کا ہمیں فائدہ اٹھا نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر کبھی کوئی تنخواہ یا سرکار مراعات نہیں لیں جبکہ اپنے کاروبار سے کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل وزیر اعظم تک پہنچانے کیلئے ان سے متعدد بار ملاقات کی درخواست کی لیکن ابھی تک وقت نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوتی تو انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی تک وقت نہیں دیا جارہا۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ کئی سالوں سے 30 ارب ڈالر پر منجمد ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک پاکستان سے کئی گنا زیادہ ایکسپورٹ کر رہے ہیں، اس مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے اپنے خطاب میں حکومت سے اپیل کی کہ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کو معاشی امور میں اہم عہدہ دیا جائے کیونکہ وہ خود ایک کامیاب اور 50 سال سے زائد تجربے کے حامل بزنس مین ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود

      سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA

      سی ڈی اے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.