فتح جنگ(بیورو رپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2026 کے
نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب بورڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی راجہ محمدحنیف، رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین سی ایم آئی ٹی پنجاب، اور ملک افتخار احمد، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری زکو و عشر پنجاب تھے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آئی بی سی سی اسلام آباد ڈاکٹر غلام علی ملاح، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، سیکرٹری بورڈ پروفیسر امجد اقبال خٹک، بورڈ افسران، پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات، ان کے والدین، اساتذہ کرام اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2026 میں راولپنڈی بورڈ کا مجموعی کامیابی کا تناسب 60.8 فیصد رہا۔ طلبہ کی کامیابی کی شرح 46.52فیصد جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 67.56فیصد رہی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کی محنت، والدین کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ امتحانات کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ باصلاحیت نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔چیف ایگزیکٹو آئی بی سی سی اسلام آباد ڈاکٹر غلام علی ملاح نے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی طلبہ کی محنت، والدین کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی رہنمائی کا ثمر ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی محنت کو جاری رکھتے ہوئے اعلی تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز رکھیں۔مہمانِ خصوصی ملک افتخار احمد، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری زکو و عشر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ہونہار نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے اپنی انتھک محنت اور عزم کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔مہمانِ خصوصی راجہ محمدحنیف، رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین سی ایم آئی ٹی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیے جانے کی روایت کو ان کی حوصلہ افزائی کا موثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ روایت میاں محمد شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلی پنجاب سے جاری ہے اور اس کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور موبائل فون سمیت غیر ضروری سرگرمیوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے سے گریز کریں۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر امجد اقبال خٹک نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانان، والدین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے بھی کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
- صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
- سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
- ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
- سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
- 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
- پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
- سر گودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین ساندل ایکسپریس بحال
- تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی، بھاری جرمانے اور دکانیں سیل
