راولپنڈی(سٹی رپورٹر)گوجر خان پولیس کی فوری کارروائی، نوجوان سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے زیادتی کی اور دھمکیاں دیں،گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جا رہے ہیں،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
