راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کارروائی، بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹ پر وایپ پر آن لائن جوا کھیلنے /کھلانے والے شخص کو گرفتارکرلیا،زیرحراست شخص سے موبائل فون برآمد ہوا، صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جس کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
