آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی میں فریکچر کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی دونوں ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ انگلس کو ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ لگی تھی۔
انگلس نے چوٹ کے باوجود پہلے ون ڈے کی باقی اننگز میں وکٹ کیپنگ کی اور بیٹنگ بھی کی، تاہم وہ صرف 3 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے 67 رنز سے شکست کھا گیا تھا۔
انگلس مزید طبی معائنے کے لیے پرتھ واپس جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ان کی شرکت بھی مزید جائزے سے مشروط ہے۔

