راولپنڈی(سٹی رپورٹر)وارث خان پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
