نارووال (این این آئی) بندر نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا، ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پکڑ کر
محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے نواحی گائوں مردووال میں جنگلی بندر نے گھر میں داخل ہوکر خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ جن میں 35 سالہ طیبہ اور 23 سالہ ارسلان شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نارووال نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ واقعے کے دوران بندر گھر کی چھت پر موجود تھا، جسے قابو کرنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل اور محتاط ریسکیو آپریشن کیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بندر کو بحفاظت پکڑ لیا اور اسے ریسکیو اسٹیشن شکرگڑھ منتقل کر دیا۔ بعدازاں وائلڈ لائف حکام کو اطلاع کر دی گئی، بندر کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ جنگلی یا آوارہ جانور گھر میں داخل ہونے کی صورت میں خود اسے پکڑنے یا قریب جانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ جانور کے حملے سے نقصان ہوسکتا ہے اور بچوں کو ایسے جانوروں سے دور رکھیں۔
بریکنگ نیوز
- نیاز اسٹیڈیم کا انتظام پی سی بی کے حوالے معاہدہ 20 سال کے لیے ہوگا
- معروف برطانوی مصنف جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کا مؤقف، یوکرین اور ڈیموکریٹس پر الزام
- نشتر زون غیر قانونی تعمیرات کروا کر سرکاری خزانے کو 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے والا کلرک بحال
- سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا
- چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے
- ہائوسنگ کے موجودہ مسائل کا حل مشترکہ ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے: ریاض حسین پیرزادہ
- غیر قانونی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاںتیز ‘2ملزم گرفتار
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی شیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے امحروم چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- مکہ دفاعی معاہدہ فعال، سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاعی اقدامات پر اتفاق
- ٹرمپ کو نوبیل انعام ملنے کے امکانات کم ہیں:ماہرین کی رائے
- پشاور ‘جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف
- انڈسٹریل سٹیٹ فورس ‘ ڈاکوئوں میں فائرنگ’ ایک ڈاکو ہلاک ‘ اہلکارزخمی
- سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان معاونت کیلئے طلب16
- عمارتوں میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم
- 5 سال بعد قتل کیس میں عمر قید کا ملزم بری
- برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا
- اے این ایف’تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش آج سے لاہور میں شروع ہوگی
