عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں بہتری اور جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی ذخائر سے تیل اور ڈیزل جاری کرنے کا فیصلہ ہے۔
رائٹرز کے مطابق 6 اکتوبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 0.8 فیصد کمی کے بعد 99.49 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 88.43 ڈالر فی بیرل رہی۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے میں مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات کئی دنوں تک جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی تجاوز کرگئیں۔ سعودی عرب سمیت خطے کے بڑے پروڈیوسرز نے متبادل راستوں، پائپ لائنز اور دیگر ذرائع کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھی، جس سے عالمی سپلائی کے خدشات میں کمی آئی۔
دوسری جانب جی سیون ممالک نے ہنگامی ذخائر سے 10 کروڑ بیرل خام تیل اور ڈیزل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے مارکیٹ میں فوری سپلائی کے حوالے سے دباؤ کم ہوا ہے

