فرانس نے یمن میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے پیش نظر مزید 3 ملین یورو (تقریباً 3.36 ملین ڈالر) انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے پیرس میں انسانی امدادی تنظیموں سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق باب المندب آبنائے میں حوثیوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک نیا انسانی بحران پیدا ہوا ہے، جس کے باعث یمن میں پہلے سے موجود مشکلات مزید سنگین ہوگئی ہیں۔ اضافی امداد کے بعد 2026 میں یمن کیلئے فرانس کی مجموعی انسانی امداد 7 ملین یورو سے تجاوز کر جائے گی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق یمن میں حالیہ لڑائی کے باعث 18.3 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ 5 سال سے کم عمر تقریباً 22 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں

