شیخوپورہ(بیورورپورٹ)دو مختلف مقامات پر سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے گروہوں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران چار ڈاکو مارے گئے سی سی ڈی کے حکام نے ان ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم ایگزیمینیشن کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے انسپکٹر سی سی ڈی شرقپور فیروزوالہ سرکل ملک محمد اقبال نے بتایا ہے کہ سی سی ڈی کے عملہ نے شرقپور کے نزدیک جڑانوالہ روڈ پر اپر چناب کینال کے پل کے کنارے پر ناکہ لگایا ہوا تھا جہاں اچانک آنے والے دو مبینہ ڈاکوؤں نے ہمارے عملہ کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے بعد ہونے والی فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت نثار منظور گجر ساکن لال کے قصبہ فاروق آباد اور اقبال حسن ولد محمد بوٹا ساکن قلعہ ستار شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے سب انسپکٹر سی سی ڈی سرکل صدر شیخوپورہ حسن ولی پاشا نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ کے قریب فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت سخاوت جٹ ساکن بدو روڈ شیخوپورہ اور نبیل مسیح ساکن بھنڈور گاؤں کے ناموں سے ہوئی ہے وہ ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد واداتوں میں مطلوب تھے۔
