لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے، جس کا مقصد ڈالرز کمانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے رہنماؤں کی اپنی موجیں لگی ہوئی ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی ہی جماعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب الحمدللہ بی آر ٹی، گرین بسوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پورے ملک کی قیادت کر رہا ہے۔ ماضی میں انہی بسوں کو جنگلہ بس قرار دینے والے آج ان کی افادیت اور ضرورت کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے کچھ لینے یا مانگنے کی ضرورت نہیں، تاہم اگر کسی دوسرے صوبے کو مدد کی ضرورت ہو تو پنجاب اس کے لیے حاضر ہے۔عظمیٰ بخاری نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں چوریوں اور نااہلی کا خاتمہ ہوگا، دہشت گردی پر قابو پایا جائے گا اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔دریں اثناء وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے مریم اورنگزیب اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔عظمیٰ بخاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میری دلی ہمدردیاں مریم اورنگزیب اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
عظمیٰ بخاری
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
- اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل کا وفد چیف جسٹس آف آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کر رہا ہے۔
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- کراچی، پولیس اہلکار بن کر غیرملکی مہمانوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
- مالیاتی فراڈ کی سکیموں کے خلاف ایس ای سی پی کا نیا یونٹ قائم
- بلدیاتی الکیشن امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی افسروں عملے کی تربیت
- دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
- شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، گھر سے ایک کروڑ کا سامان چوری
- کالے بچھوؤں کی فروخت کے 24 ارب روپے بینکوں میں پھنس گئے
- آئی جی پنجاب عبدالکریم 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
- لاہور:دکاندار نے ایل پی جی گیس سلنڈر فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
- سعودی عرب ، توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار سری لنکن شہری کی سزائے موت منسوخ
- جرمنی، لڑکی کو ہراساں کرنے والےروبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
- نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا
- آئی جی پنجاب سے کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت 6افسران کی ملاقات
- پاکستان ،روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ
- سیہون ہسپتال کے وارڈ میں سانپ داخل، مریضوں میں خوف و ہراس
- جاپان میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز آج سے ہو گا
- دنیا بھر میں خوراک کا عالمی د ن کل منایا جائے گا
- لاہور:دی نالج آف آرٹ اکیڈمی کے زیراہتمام خواتین خطاطی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
