Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
    • سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
    • قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
    • ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
    • حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
    • وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
    • اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
    • ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
    • مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
    • سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
    • وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
    • تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
    • کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان یورپی یونین کا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق تجارت اقتضادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ملک منظور احمد)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی روابط، تجارتی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں نے پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سیاسی مکالمے میں وسعت اور تجارتی تعاون بڑھانے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) سے حاصل ہونے والے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ ترجیحات کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی تعاون کے لیے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ علی، ڈائریکٹر جنرل یورپ ون اشتیاق احمد عقیل اور دیگر سینئر سفارت کار بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے رومانیہ کی بندرگاہ کانستانتا اور کراچی بندرگاہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو عملی شکل دینے کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ رومانیہ کے سفیر کے مطابق دونوں بندرگاہوں کے درمیان تعاون سے پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی روابط، علاقائی رابطہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو مزید وسعت دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ مکالمے، تجارت اور رابطہ کاری کے ذریعے مضبوط شراکت داریاں قائم کرنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ رومانیہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی روابط کے فروغ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
    یورپی یونین

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

      اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ

      سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.