لاہور(نیوز ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 20 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمے میں پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او ملتان سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شہباز نور کی مقدمے کے اخراج سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالتی حکم پر سی پی او ملتان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سی پی او ملتان سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے کیس کا جائزہ لیا ہے اور وہ اپنے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں کیا کہیں گے؟ عدالت نے نشاندہی کی کہ پولیس رپورٹ میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، جبکہ مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت بھی کنفرم ہوچکی ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سوال اٹھایا کہ پولیس اہلکار فائل کیوں نہیں دیکھتے اور عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی گئی؟ انہوں نے ریمارکس دئیے کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کی کارروائی محض دکھاوا نہیں ہونی چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شوکاز نوٹس آنکھوں کا دھوکہ ہے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، ایک ماہ بعد شوکاز نوٹس اور معطلی کے احکامات واپس لے لیے جاتے ہیں، اس لیے ایسی کارروائیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ کیا پولیس صرف انہی مقدمات میں کارروائی کرتی ہے جن میں عدالت اسے طلب کرتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ 2018 کا مقدمہ ہے، مدعی رقم لے کر پاکستان سے جا چکا ہے، جبکہ ملزم اب بھی مقدمے میں پھنسا ہوا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مقدمات کے غیر ضروری التوا اور پولیس کی کارروائیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں 2021 کے مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے دوبارہ چالان جمع کرانے پر پرانا مقدمہ پھر عدالتی نظام میں آجاتا ہے۔انہوں نے ریمارکس دئیے کہ پولیس افسران کو محض اختیارات استعمال کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر توجہ دینی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ کام میں وعدوں کی نہیں، عملی اقدامات کی اہمیت ہوتی ہے۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسی صورت حال پیدا نہیں ہوگی۔عدالت نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس
بریکنگ نیوز
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
- ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
- حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
- وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
- چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
- اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
- مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
- سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
- وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
- تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
- ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
