چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام45ویں آل پاکستان دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا آج مورخہ29۔ اکتوبر کو مرکزِ ختمِ نبوت، مسلم کالونی چناب نگر میں مفتی محمد حسن لاہوروالوں کے درسِ قرآن سے نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ آغاز ہو گیاہے۔ ملک بھر سے لاکھوں فرزندانِ اسلام، عشاقانِ ختمِ نبوت، پروانگانِ شمعِ رسالت اور کارکنانِ مجلس ِ تحفظِ ختمِ نبوت کی شرکت سے مرکزِ ختمِ نبوت میں غیر معمولی گہماگہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کانفرنس کے جمیع امور اور جملہ انتظامات کی سرپرستی امیر مرکزیہ مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی اور نائب امیر مرکزیہ مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کراچی فرمارہے ہیں ملک کے طول و عرض سے شرکائے کانفرنس کے بسوں، ویگنوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ مسلم کالونی کی فضائیں اللہ اکبر اور تاج و تخت ختمِ نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہیں۔کانفرنس کے داخلی راستوں پر خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے شرکائے اجتماع کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے پنڈال کے گردونواح اور ملحقہ شاہراہوں کو خاردار تاروں اور بیریل کے ذریعے بند کر کے متعدد سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ رضاکارانِ ختمِ نبوت بھی پنڈال اور اسٹیج کے اطراف میں حفاظتی حصار قائم کیے ہوئے ہیں، پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت تعینات ہیں۔ پنڈال کے داخلی مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے شرکائے کانفرنس کی آمدورفت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق شرکا کو مخصوص انٹری پوائنٹس سے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، جہاں واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے علاوہ فزیکل سرچنگ کا عمل بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد شرکا کو قطاروں کی صورت میں پنڈال میں داخل ہونے دیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے مثر انتظامات، داخلی راستوں کی کڑی نگرانی، فزیکل سرچنگ اور رضاکاران کی معاونت کے ذریعے کانفرنس کے پرامن انعقاد اور شرکائے اجتماع کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مرکزِ ختمِ نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں جاری یہ عظیم الشان اجتماع عقیدہ ختمِ نبوت سے وابستگی اور مذہبی جذبہ،عقیدت کے اظہار کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماں مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد،شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد کراچی،مولانا عزیزالرحمن ثانی، اور کانفرنس کے عمومی نگران مولانا حافظ محمد انس اورمولانا توصیف احمد،میڈیا کواڈینیٹرمولانا عبدالحکیم نعمانی نے کہا کہ کانفرنس کے جملہ انتظامات کے لیے مختلف شعبہ جات قائم کیے جا چکے ہیں جن میں استقبالیہ، مہمانانِ خصوصی، علما و مشائخ، دعوت و تبلیغ، نظم و ضبط، سکیورٹی،ٹریفک، رہائش، طعام و پانی طبی امداد و فرسٹ ایڈصفائی، اسٹیج و پنڈال، تشہیر و اشاعت، میڈیا و کوریج، مالیات و حسابات، رضاکار، بجلی و سانڈ سسٹم اورشکایات و معلومات شامل ہیں۔ شرکا کانفرنس کے لیے فری ڈسپنسری، ریسکیو 1122کی سہولت، کنٹرول روم، میڈیکل کیمپ، شکایات سل،ٹریفک پلان، قیام گاہیں مہمانان خصوصی،سیکورٹی پلان کیمپ،فوڈ اینڈ واٹر سپلائی،رہائش اور استقبالیہ جیسے چالیس شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔کانفرنس کی متعدد نششتوں سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، مولانامفتی محمد تقی عثمانی، مولاناقاری محمد حنیف جالندھری، امیر مرکزیہ مولاناپیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد،مولانا صاحبزادہ خواجہ نجیب احمد،مولانا زبیر اشرف عثمانی کراچی، مولانا محمد یحی لدھیانوی جمعیت علما پاکستان کے صاحبزادہ مولانا ابوالخیرمحمد زبیر، مولانا اویس نورانی، خواجہ مدثرمحمود تونسوی، مولانا عبدالشکور رضوی،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری، نامور روحانی شخصیت میاں محمد اجمل قادر ی اور مولانا محب اللہ خان لورالائی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ان کے علاوہ مولانا قاری محمد یسین فیصل آباد،مولانا قاری عزیزالرحمن رحیمی، مولانا مفتی محمدطیب فیصل آباد،، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا قاضی مشتاق احمد،مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا قاری اکرام الحق، مولانا سائیں عبد المجیب صاحب بئر شریف، مولانا سائیں عبداللہ پہوڑ،مولانا مفتی محمد اعجاز مصطفی کراچی،مولانا عبدالجبار سلفی، قاری علیم الدین شاکر، مولانا قاضی ابوبکر جہلم، مولانا ابو ایوب قادری جھنگ،محمد عبد اللہ حمید گل،مولانا محمد رضوان عزیز عارف والا،اور صاحبزادہ پیر نظام الدین سیالوی،سمیت متعدد مذہبی جماعتوں کے قائدین اور زعما ملت خطاب کریں گے۔دریں اثنا کانفرنس کے مختلف اجلاسوں سے عالمی مجلس تحفظ نبوت کے مقتدر مبلغین مولانا قاضی احسان احمد، مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا فقیر اللہ اختر،مولانا محمدقاسم رحمانی،مولانا عبد الحکیم نعمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا غازی عبد الرشید سیال، مولانا عبد النعیم لاہور،مولاناعابد کمال، مولانا محمدطیب معاویہ فاروقی اسلام آباد،،مفتی خالد میرآزاد کشمیر،مولانا حمزہ لقمان،مولانا عبدالباسط علوی آزاد کشمیر مولانا محمدخالدعابد، مولانامحمد وسیم اسلم مکی، مولانا محمد اقبال ساقی، مولانامحمد حسین ناصر، مولانا محمدعارف شامی، مولانا نعیم لاثانی،مولانا تجمل حسین، مولانا عبدالرزاق مجاہد،مولانا قاسم سیوطی، مولانا محمد ساجدسراجی، مولانا عتیق الرحمن سیف،مولانا محمد اویس،مولانا مفتی محمدارشاد فاروقی،مولانامحمد طارق معاویہ راولپنڈی، مولانا محمد اویس کوئٹہ، مولانا عنایت اللہ کوئٹہ، مولانا ظفر اللہ سندھی،مولانا محمد یونس حیدرآباد، مولانا محمد عثمان شاد،مولانا شرافت علی،مولانا سمیع اللہ، مولانا محمد سلمان معاویہ، مولانا محمد عرفان بزیزی سمیت دیگر خطبا اور ممتاز علما کرام اور شعرا عظام خطاب کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
- ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
- حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
- وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
- چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
- اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
- مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
- سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
- وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
- تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
- ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
