لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اقلیتوں میں قدرتی اتحاد ہے۔ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان ہے’ شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ وہ مریم نشاط کالونی کینٹ میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام پی پی اقلیتی ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کیا جبکہ تقریب میں صدر پی پی لاہور فیصل میر، مجید غوری، رائو بابر جمیل، حسن اشرف بھٹی، شوکت گل، عاصم عدنان سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا اور میزبان کی طرف سے معزز مہمانوں کو پگ پہنائی گئی۔ حسن مرتضی اور فیصل میر نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ن لیگی کارکنوں شوکت گل، امانت، سلیمہ، نعمان، دلدار کو پارٹی پرچم پہنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جو پیار پیپلز پارٹی اور اس کے کارکنوں کو نشاط کالونی سے ملا’ مثال نہیں دے سکتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو اقلیتوں کی تقاریب میں بھر پور شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈون سہوترا پیپلز پارٹی کا فخر اور اثاثہ ہے۔ فیصل میر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 2 سے پیر ندیم اکبر اور وارڈ نمبر 3 سے رانا شفیق کو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ دے رہے ہیں۔ لاہور بھر سے 5000 سے زائد بلدیاتی امیدوار کھڑے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ حکومت بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی بجائے انکا انعقاد یقینی بنائے،ایڈون سہوترا نے نشاط کالونی میں پیپلز پارٹی کا انقلاب برپا کیا ہے۔ تقریب سے مجید غوری،ایڈون سہوترا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
بریکنگ نیوز
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
- ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
- حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
- وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
- چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
- اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
- مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
- سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
- وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
- تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
- ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
