کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پاک کالونی، سائٹ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزادہ عرف سلیم اور فواد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ زخمی ملزم جہانزادہ عرف سلیم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 2026 میں ایم پی آر روڈ پر واقع فیضان اسٹیل کے مالک کو مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کے نام پر بھتے کی وصولی کے لیے دھمکی آمیز فون کالز کیں اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ اورنگی میں درج ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر بھتہ خوری، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
- ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
- حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
- وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
- چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
- اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
- مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
- سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
- وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
- تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
- ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
