لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے
اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں حذیفہ رحمان نے بتایا کہ 28ویں آئینی ترمیم نوشتہ دیوار ہے جو نئے سال سے پہلے آئے گی، اس کے ڈرافٹ سے متعلق بہت کام ہو چکا ہے، ہفتہ یا 10 دن اوپر نیچے ہو سکتے ہیں لیکن یہ آئے گی۔وزیر اعطم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ نئے صوبوں کی بحث پر فل اسٹاپ لگا دیں، نئے صوبوں کی بحث تو ابھی تک شروع ہی نہیں ہوئی، ان کے پاس کون سا پیمانہ ہے کہ جانچ لیا عوام صوبوں کے خلاف ہیں، عوامی رائے جانچنے کا طریقہ پارلیمنٹ ہے اور ریفرنڈم ہے، پارلیمنٹ عوامی رائے جانچنا نہ چاہ رہی ہو تو دوسرا طریفہ ریفرنڈم ہے۔حذیفہ رحمان نے واضح کیا کہ اگر 28ویں آئینی ترمیم میں صوبے نہ بنے تو پھر کبھی نہیں بنیں گے، اس کے ذریعے نئے صوبوں کی راہ ہموار نہ ہوئی تو پھر کبھی نہیں بنیں گے۔
28ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے متعلق بہت کام ہو چکا، سال نو سے پہلے آئیگی:حذیفہ رحمان

