پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کے سابق مشیر بیرسٹر سیف کا
کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی مگر وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، انہیں بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر بنایا مگر وہ ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔بیرسٹر سیف نے دعوی کیا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں مگر وہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری سیٹ حاصل کی: بیرسٹر سیف

