Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
    • ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
    • مستونگ: بارود سے بھری گاڑی کاحملہ ناکام’ 3دہشت گرد ہلاک ‘2 شہری شہید
    • زبان کی حفاظت کرو ‘دل صاف رکھو ‘ساری مشکلات ختم ہوجائینگی’ علماء کا خطاب
    • پاکستانی چین کے خلائی سٹیشن میں داخل’ پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے
    • کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 25فیصد اضافہ ہوا، مشیر خزانہ
    • شاہ محمود جلد رہا چئیرمین تحریک انصاف کی ذمہ داری سنبھا لیں گے ذرائع
    • اسلام آباد: وزیر اعلیٰ مر یم نواز’نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار’مراد علی شاہ ‘فیصل کر یم کنڈی اور سر فراز بگٹی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے تحت بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی
    • پنجاب میں سرمایہ کاروں تحفظ اچھے منافع کی ضمانت دینگے مریم نواز
    • بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد’ زین قریشی کے ہمراہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ اسعد محمود کے مالیاتی امور اتہائی مشکوک مہم ورار
    • ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
    • وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
    • لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
    • وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری
    • حوثیوں نے مسجدالحرام کے قریب پھر 2 بلیسٹک میزائل داغ دیئے سعودی دفاعی نظام نے فضاء میں تباہ کر دئے
    • امریکا کی ری پبلکن ریاست میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، 140 سال بعد پہلی بار سیاہ فام سینیٹر منتخب
    • علاقائی سلامتی اور معاشی اصلاحات میں توازن ناگزیر ہے، سردار مسعود خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، چیف جسٹس نے بطور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں ایک، ایک ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کیا جائے گا، مراکز کا مقصد خواتین سائلین کو محفوظ، باوقار اور قابل رسائی ماحول میں رہنمائی اور معاونت فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ ناصر خان، انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کی سابق چیئرپرسن رویدہ حمایت، نیسپاک کے جنرل منیجر فیصل مجید اور وقار شیخ سمیت متعلقہ کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔چاروں صوبوں میں تعینات لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ریذیڈنٹ ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈیزائن مقابلے میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے آرکیٹیکٹس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سال 2025-26 کے دوران عدالتی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عدالتوں اور بار ایسوسی ایشنز کو بلاتعطل بجلی، ای لائبریریز، انٹرنیٹ اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کی عدالتوں اور بار ایسوسی ایشنز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سال 2026-27 میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کا قیام اہم ترجیح ہے، ان مراکز میں خواتین کو ایک ہی چھت تلے معلومات، رہنمائی اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، ون ونڈو سہولت سے خواتین سائلین کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے اور بار بار عدالت آنے کی ضرورت کم ہوگی۔مراکز میں استقبالیہ، رہنمائی ڈیسک، آرام دہ انتظار گاہیں، صاف ستھرے واش رومز، خواتین کے لیے علیحدہ مشاورتی کمرے، قانونی مشورے اور معاونت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ثالثی اور متبادل حل تنازعات کے لیے مخصوص جگہ بھی مختص ہوگی۔منصوبے میں ضرورت مند خواتین کے لیے نفسیاتی و سماجی معاونت، متعلقہ اداروں تک رسائی اور معذوری کی حامل خواتین کے لیے قابل رسائی داخلی راستے، ریمپس اور واضح رہنما علامات کی فراہمی بھی شامل ہے، ضرورت کے مطابق بچوں سے ملاقات اور باوقار رابطے کے لیے مناسب جگہ بھی مختص کی جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز خواتین کی رازداری، تحفظ، وقار اور انصاف تک آسان رسائی یقینی بنانے کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں، ان مراکز سے خواتین کو عدالتی طریقہ کار سمجھنے اور قانونی حقوق کے حصول میں درپیش عملی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کے تعاون سے مراکز کے ڈیزائن کا ملک گیر مقابلہ منعقد کیا گیا، مقابلے میں کامیاب ہونے والے تین بہترین ڈیزائن تمام ہائیکورٹس کو فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ مقامی ضروریات کے مطابق موزوں ڈیزائن اختیار کیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں صوبوں کی متعلقہ ہائیکورٹس سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور پہلے چار مراکز کے لیے جگہوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے نیسپاک کو مراکز کے قیام پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیسپاک اور انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کا اسلام آباد راولپنڈی چیپٹر ڈیزائن اور عملدرآمد میں تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ہائیکورٹس کی مشاورت سے مراکز کی بروقت تکمیل اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
    فیسیلی ٹیشن سنٹرز

    Khabrain News

      Keep Reading

      تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند

      مستونگ: بارود سے بھری گاڑی کاحملہ ناکام’ 3دہشت گرد ہلاک ‘2 شہری شہید

      زبان کی حفاظت کرو ‘دل صاف رکھو ‘ساری مشکلات ختم ہوجائینگی’ علماء کا خطاب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.