واہ کینٹ (نامہ نگار) واہ کینٹ آفیسرز کالونی میں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن بنا کسی منطقی انجام کے اچانک بند کر دیا گیا افسران کو دکھانے کی خاطر بیسیوں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز میں سے صرف چند کو ختم کرکے سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی گئی جبکہ اس کے بعد انکروچمنٹ ٹیم علاقہ سے غائب اہلِ علاقہ نے
آپریشن ادھورا چھوڑنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کینٹ بورڈ ایگزیکٹو، چیئر مین پی و یف بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھی جائے تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ واہ کے انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی شکایات پر رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی اور خود ساختہ اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس کے ابتدائی مرحلے میں آفیسرز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے محض چند اسپیڈ بریکرز ختم کیے گئے اس اقدام پر شہریوں نے کینٹ بورڈ حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ اس آپریشن کو واہ کینٹ کے دیگر علاقوں تک بھی وسعت دی جائے گی اور تمام غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کا خاتمہ کیا جائے گا تاہم اہلِ علاقہ کے مطابق آپریشن کے دوران بیسیوں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز میں سے صرف چند کو ختم کیا گیا اور بعد ازاں کارروائی اچانک روک دی گئی انکروچمنٹ ٹیم کی علاقہ سے واپسی کے بعد باقی غیر قانونی اسپیڈ بریکرز جوں کے توں موجود ہیں جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان خود ساختہ اسپیڈ بریکرز کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بارش اور گھروں سے بہنے والا پانی ان بریکرز کے باعث سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے اس سے پیدل چلنے والوں کے کپڑے خراب ہوتے ہیں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے اور سڑکیں بھی مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں اہلِ علاقہ سوال کر رہے ہیں کہ جب غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا تو تمام خلاف ورزیوں کے خاتمے سے قبل اسے کس بنیاد پر بند کر دیا گیا کیا چند اسپیڈ بریکرز ختم کرکے کارروائی مکمل ظاہر کرنا ہی مقصد تھا یا باقی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی کوئی عملی لائحہ عمل موجود ہے شہریوں نے چیئرمین پی او ایف واہ، کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کی اچانک بندش کا نوٹس لیا جائے باقی تمام غیر قانونی اور بلا ضرورت اسپیڈ بریکرز کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جائے اور اس آپریشن کو واہ کینٹ کے دیگر رہائشی علاقوں تک بھی وسعت دی جائے عوامی حلقوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے ساتھ ساتھ اپنی مقررہ حدود سے تجاوز کرکے سرکاری سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر تعمیر کیے گئے ریمپز اور دیگر تجاوزات کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ سڑکوں کی اصل حالت بحال ہو نکاسی آب کے مسائل حل ہوں اور شہریوں کو محفوظ صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آ سکے #
