راولپنڈی (سٹی رپورٹر)سی پی او راولپنڈی سردار ڈاکٹر غیاث گل نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ویمن راولپنڈی سب انسپکٹر مفرح بخاری کو معطل کرکے پولیس لائنز تبدیل کر دیا ہے، اسی طرح ٹیکسلا خدمت مرکز میں تعینات سب انسپکٹر مریم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر واہ راجہ سجاد کو بھی عہدے سے ہٹا کر پولیس لائنز تبدیل کر دیا گیا ہے۔
