Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاسی بازی گربازی کھیلنا بند کریں

    By Daily Khabrainجولائی 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا بے مثال ترقیاتی پروگرام مخالفین کی نیندیں اڑا رہاہے ۔ سیاسی مخالفین کی بار بار کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان توانائی بحران کے خاتمے کی جانب بڑھ رہاہے اور اندھیروں سے روشنیوں کا سفر تیزی سے طے کررہاہے۔ ملک سے اندھیرے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے والی مخلص قیادت پر بہتان تراشی کرنے والے پاکستان کے بدخواہ ہیں۔ سیاست عوام کی خدمت اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔ عوامی خدمت کی سیاست سے نابلد افراد ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں اور بدقسمتی سے یہ شکست خوردہ عناصر جس شاخ پر بیٹھے ہیں، اسے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنے میں ان عناصر نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اوران کی جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام دھرنا پارٹی اور کرپشن زدہ سابق حکمرانوں کے تماشوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ جھوٹ کے مصنوعی سہاروں پر بھروسہ کرنے والوں کی منفی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ملک کی خدمت کا موقع دیا ہے۔ عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کون مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے اور کون سازشیں؟ عوام کی عدالت میں پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے اور پاکستان کے عوام مکر و فریب کی سیاست کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنا گروپ اور کرپشن زدہ سابق حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ہمارے مخالفین کا گٹھ جوڑ عوام کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ساز ش ہے۔وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں اور ان عناصر کو پاکستان کی تیز رفتار ترقی وخود مختاری سے زیادہ اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔قومی معیشت کو دھرنوں کے ذریعے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والے عوام کے دشمن ہیں اور اب یہ عناصر نئی چال چل رہے ہیں اور پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21برس سے پی ٹی آئی کے سربراہ کی سیاست مفاد پرستی، جھوٹ او رمنافقت پر مبنی رہی ہے۔قومی دولت لوٹنے والوں اور دھرنا گروپ نے ملک میں جھوٹ کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے اور سیاسی رواداری ،اخلاقیات او رسچ سے ان کا دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ ملک و قوم کی خاطر سیاسی بازی گر قوم کے روشن مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کر دیں ۔ شہبازشریف نے کہا کہ اپنے دور میں توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ نہ دینے والوں کو اب لوڈشیڈنگ ختم ہونے پر اپنی بچی کھچی سیاست بھی ڈوبتی نظر آ رہی ہے۔سابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا تھا۔ہوس زر میں مبتلا سابق حکمرانو ںکی کرپشن او رلوٹ مار کا دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جب 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور آج ان سیاستدانوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے کیونکہ ماضی کے ان حکمرانوں نے اپنے دور میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے اور موجودہ حکومت کا 4 سالہ دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین دور ہے۔ ہمارے کسی منصوبے میں ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں۔ جھوٹ کی سیاست کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں عوام خوشحالی کے مخالفین اور ملک کی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے اور ملک کی بدلتی ہوئی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.